مہنگائی بے روزگاری لوڈ شیڈنگ فاقہ کشی کی ساری ذمہ داری پی ٹی آئی پر   عائد ہوتی ہے،راناثنا

اسلام آباد(آئی این پی       )وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور وصدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن وفاق اور پنجاب میں اچھا ڈلیور کر رہی ہے ہمارا مقصد عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے،ن لیگ عوام کے حقوق اور بقا کی جنگ لڑ رہی ہے جس کو ہرحال میں جیت کر رہیں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے   کوآرڈینیٹر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ آزاد جموں وکشمیر راجہ فاتح محمود کیانی  سے   ملاقات کے دوران کیا  جنہوں نے جمعرات کو یہاں ان سے ملاقات کی ۔ملاقات میں مختلف سیاسی وتنظیمی امور سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا راجہ فاتح محمود کیانی نے رانا ثناء اللہ خان کو وزیراعظم پاکستان کے طرف سے بنائی جانے والی آزاد جموں وکشمیر سے متعلق اعلیٰ سطحی کمیٹی کا چیئرمین مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی اور آزاد جموں وکشمیر میں سیاسی معاملات کی جانب توجہ مبذول کروائی اور رانا ثناء اللہ خان کو دورہ کوٹلی کی دعوت دی جو انھوں نے قبول کر لی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ خان نے راجہ فاتح محمود کیانی کی مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کی مضبوطی کے لئے کاوشوں کو سراہا رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ ۔انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہی عوام کی واحد نمائندہ جماعت ہے صدر پاکستان مسلم لیگ ن محمد نواز شریف عوام کے حقیقی معنوں میں مسیحا ہیں محمد نواز شریف نے مسلم لیگ ن کو ملک کی مقبول ترین جماعت بنایا،وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں صوبہ پنجاب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کارکردگی سابقہ حکومتوں پر بھاری ہے۔انھوں نے مزید کہا ملک میں ہونے والی مہنگائی بے روزگاری لوڈ شیڈنگ فاقہ کشی کی ساری ذمہ داری پاکستان تحریک انصاف پر عائد ہوتی ہے جنہوں نے ذاتی مفادات کو ترجیح دیتے ہوئے ملکی امن سلامتی استحکام اور معیشت کو نہ صرف داؤ پر لگا دیا بلکہ وطن عزیز کو آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا جس سے روزانہ کی بنیادوں پر ہونے والی مہنگائی کی وجہ سے عوام دردناک عذاب کی سولی چڑھ رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جتنے ترقیاتی کام ن لیگ کے دور حکومت میں ہوئے ہیں کسی سیاسی جماعت کے دور میں نہیں ہوئے ن لیگ ہی واحد جماعت ہے جو پاکستان کو خوشحالی کی راہ پر ڈال سکتی ہے ن لیگ عوام کے حقوق اور بقا کی جنگ لڑ رہی ہے جس کو ہرحال میں جیت کر رہیں گے۔

ای پیپر دی نیشن