وفاق نے ترقیاتی بجٹ 250 ارب کمی کرکے 1,150 ارب کر دیا ہے،مشیر خزانہ خیبر پی کے 

 پشاور (آئی این پی )مشیر خزانہ خیبر پی کے مزمل اسلم نے کہا ہے کہ وفاق نے ترقیاتی بجٹ میں 250 ارب کی کمی کرکے 1,150 ارب کر دیا ہے، جبکہ قومی اقتصادی کونسل میں منظور کئے گئے منصوبوں کو پی ڈی ایم حکومت نے ملتوی کر دیا۔  وفاقی ترقیاتی بجٹ میں کمی پر بیان  دیتے ہوئے مزمل اسلم نے   کہا  مجوزہ ٹیکسز میں ردوبدل کیلئے قومی و نجی شراکت داری منصوبوں کو 350 ارب روپے کردیا ہے،قومی اقتصادی کونسل میں منظور کئے گئے منصوبوں کو پی ڈی ایم حکومت نے ملتوی کر دیا،این ای سی نے قومی مفاد کے وسیع اقتصادی و ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی تھی۔مشیر خزانہ خیبرپختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل الیکٹریکل کوڈ  (این ای سی) سپریم فورم ہے جو وزیراعظم، چار وفاقی وزرا اور ہر صوبے سے ایک نمائندے پر مشتمل ہے حکومت نے فنانس بل کی منظوری سے قبل منی بجٹ پیش کیا ، اگر واقعی تبدیلی چاہتے ہیں تو اسٹیک ہولڈرز کی اعتماد کے لیے  این ای سی کا دوبارہ اجلاس کرنا چاہیے۔ 

ای پیپر دی نیشن