پنجاب حکومت کا پتنگ بازی کی ممانعت کے آرڈیننس میں ترامیم کا فیصلہ

Jun 28, 2024

لاہور( این این آئی)پنجاب میں پتنگ بازی کی رول تھام کیلئے حکومت نے پتنگ بازی کی ممانعت کے آرڈیننس 2001 میں ترامیم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔محکمہ قانون پنجاب نے قائمہ کمیٹی برائے قانون کی مشاورت سے مسودہ وزیراعلی آفس کو بھیجوا دیا۔ذرائع کے مطابق ترمیمی آرڈیننس میں پتنگ سازوں کیلئے 6 ماہ سے  3سال تک قید اور پانچ لاکھ روپے تک جرمانہ تجویز کیا گیا ہے، آرڈیننس میں بچوں کے لیے جرمانہ ہوگا جبکہ بچوں کے والدین کو بھی سزائیں دینے کی سفارش کی گئی ہے۔صوبائی وزیر قانون صہیب احمد بھرتھ کا کہنا ہے کہ آرڈیننس میں ترامیم کا مقصد سزا کے حقیقی مستحقین کے گرد گھیرا تنگ کرنا ہے۔

مزیدخبریں