سی ڈی ڈبلیو پی اجلاس میں 25 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری  

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں 25 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی، سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کی صدارت میں ہوا، ان  منصوبوں میں سے 17منصوبے جن کی لاگت  33 ارب روپے   کو فورم نے منظور کر لیا ہے جبکہ 867 ارب روپے کے منصوبے  حتمی منظوری کے لیے ایکنک  کو بھیج  گئے، فورم نے جن منصوبوں کی منظوری دی ہے ان میں منصوبہ کا تعلق فوڈ سیکیورٹی سے ہے، تین ارب روپے لاگت کے ایک منصوبے کو منظور کیا گیا جس کا مقصد زرعی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے، جب کہ دوسرے منصوبے کے تحت پاکستان ماڈل زرعی ریسرچ سینٹر بنایا جائے گا جس پر چار ارب روپے لاگت ائے گی، انرجی سیکٹر کے شعبے کا ایک منصوبہ منظور کیا گیا ہے جس کا مقصد گیس پیدا کرنے والی فیلڈز کے پانچ کلومیٹر کے دائرے میں انے والے دیہاتوں اور ابادیوں کو گیس کی فراہمی  شامل ہے ، منصوبے   پر لاگت ایک ارب 9 کروڑ روپے ہے، اجلاس میں 500 کے وی مٹیاری مورو رحیم یار خان ٹرانسمیشن لائن بچھانے کے 188 ارب روپے کی لاگت کے منصوبے کو اپنی سفارش کے ساتھ ایکنک کو بھیج دیا ہے ، ٹرانسمیشن لائن 155 کلومیٹر طویل ہوگی، کمیونیکیشن سیکٹر سے تعلق رکھنے والے اٹھ منصوبوں کو منظور کیا گیا،، ان میں تھا کوٹ سے رائے کوٹ تک کے کے ایچ کی ری الائنمنٹ، گوادر بلیو اکانومی  کا منصوبہ اور گواد ماسٹرر پلان کے لیے 750 ایکڑ زمین حاصل کرنے کا منصوبہ شامل ہے،، لاہور ساہیوال بہاولپور موٹروے بنانے کے منصوبے کو منظوری کے ساتھ ایکنک کو بھیج دیا گیا، اس پر 435 ارب روپے سے زائد لاگت ائے گی، اس کی طوالت 295 کلومیٹر ہوگی، اس منصوبے کے مرحلہ ایک میں لاہور سے رنگ روڈ سے رائیونڈ قصور روڈ انٹرچینج تک سڑک بنے گی اور انٹرچینج کو بھمکی چونیہ سے ملا دیا جائے گا، یہ موٹروے ساہیوال تک مختلف شہروں کو ملائے گی، ، چک درہ  چترال روڈ کی تعمیر کو منصوبے کو بھی ایکنک کو بھیج دیا گیا، اس منصوبے کو کوریا کے ایگزم بینک کی مدد سے مکمل کیا جائے گا، لواری ٹنل کے ساتھ الیکٹریکل اور مکینیکل ورک کی تکمیل اور امارات کی تعمیر اور پلوں کی تعمیر کے منصوبے کوکنک کو بھیج دیا گیا اس اس منصوبے پر 37 ارب روپے سے زائد کی لاگت ائے گی،، ہر ایجوکیشن سے متعلق چار منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن