نیروبی (نیٹ نیوز) کینیا میں ٹیکسوں میں اضافے کے متنازع بل کی واپسی کے بعد بھی عوامی مظاہرے جاری ہیں۔ دارالحکومت نیروبی اور دیگر شہروں میں سیکڑوں نوجوان مظاہرین سڑکوں پر نکلے، مظاہرین نے صدر ولیم روٹو سے مستعفی ہونے اور ملک میں نئے انتخابات کا مطالبہ کیا۔مظاہرین کو روکنے کے لیے نیروبی میں پولیس کیساتھ فوج بھی تعینات کر دی گئی ہے جبکہ کینیا کے صدارتی دفتر اور پارلیمنٹ جانے والے راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں۔کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں، مظاہرین کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا، پولیس نے مظاہرین پر ا?نسوگیس شیلنگ اور ربڑ کی گولیوں سے فائرنگ کی اور کئی مظاہرین گرفتار کر لیے۔