کراچی (کامرس رپورٹر) جمعرات کو انٹربنک میں ڈالر کی قیمت 2 پیسے کی کمی سے 278.40 روپے سے گھٹ کر 278.38 روپے ہوگئی تاہم اوپن مارکیٹ میں 9 پیسے کی کمی سے ڈالر 280.27 روپے سے کم ہوکر 280.18 روپے پر پہنچ گیا۔ جبکہ یورو کی قیمت 1.19 روپے کم ہوکر 296.25 روپے ہوگئی۔ اسی طرح برطانوی پاؤنڈ 2.18 روپے کی کمی سے 350.26 روپے پر پہنچ گیا۔ سعودی ریال 5 پیسے کم ہوکر 73.74 روپے اور اماراتی درہم 18 پیسے کی کمی سے 75.65 روپے پر بند ہوا۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹ کی فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ 41 ہزار روپے فی تولہ ہوگئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے کے اضافہ سے 2 لاکھ 6 ہزار 609 روپے پر پہنچ گئی۔ تاہم چاندی کی فی تولہ قیمت 2850 روپے پر مستحکم رہی۔