لاہور(کامرس رپورٹر ) گندم کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ہی آٹے کی قیمت دوبارہ بڑھنے لگی ۔گندم کی نئی فصل آنے پر آٹے کی قیمتوں میں آنے والی کمی کے بعد اب ایک بار پھر آٹے کی قیمت میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے، لاہور میں گندم کی قیمتیں بڑھتے ہی آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 150 روپے تک بڑھ گئی ہے۔لاہور آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی یوسف نے رابطہ کرنے پر کہا پرچون سطح پر 20 کلو آٹے کے تھیلے کی کم سے کم قیمت لاہورمیں 1600 روپے سے بڑھ کر1750 روپے اور زیادہ سے زیادہ قیمت1800 روپے سے بڑھ کر 1950 روپے ہو گئی ہے جبکہ 10 کلو آٹے کا تھیلا75 روپے مہنگا ہوا ہے اور اس کی قیمت 900 روپے سے بڑھ کر 975روپے ہوگئی ہے۔
آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 150 روپے تک بڑھ گئی
Jun 28, 2024