راولپنڈی ( اپنے سٹاف رپو رٹر ) تھانہ ڈھڈیال کے علاقے میں سابق ایس ایچ او کے بھائی نے ایک شخص کی آنکھ پھوڑ دی جبکہ ڈی پی او چکوال پیٹی بھائی کا نام بچانے میں جٹ گئے متاثرہ شخص یاسر عباس کے مطابق وہ 10مئی 2024 کو نمبردار ڈھڈیال کے بھائی فرزند علی اور محمد نزیر کے ہمراہ عشا کی نماز پڑھ کے مسجد سے نکلے تو سابق ایس ایچ او کا بھائی حمید بیگ، محمد ریاض ، بہادر خان اور ایک نامعلوم شخص کے ہمراہ ڈنڈے اٹھائے مسجد کے باہر موجود تھے اور باہر نکلتے ہی ان کا راستہ روکا اور ڈنڈوں لاتوں اور گھونسوں سے تشدد کرتے ہوئے کہنے لگے کہ آج انہیں زندہ نہیں جانے دیں گے اسی اثنا میں ڈنڈا لگنے سے اس کی آنکھ پھوٹ گئی یاسر عباس کا کہنا ہے کہ سابق ایس ایچ او نہ صرف محکمہ پولیس سے انسپکٹر ریٹائر ہے بلکہ سابق چیئر مین ڈھڈیال اور وائس چیئر مین چکوال بھی رہ چکا ہے اور علاقہ میں سیاسی اثر رسوخ بھی رکھتا ہے ایف آئی آر ہونے کے باوجود تفتیشی افسر ملزمان کو گرفتار نہیں کرہاالٹا ملزمان کو بچانے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے متاثرہ شخص یاسر عباس نے وزر اعظم شہباز شریف ،وزیر اعلی مریم نواز آئی جی پنجاب ، ڈاکٹر عثمان سمیت اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ اسے انصاف دلایا جائے۔