پنڈدادنخان(نامہ نگار)ریسکیو1122 پنڈ داد نخا ن جہلم نے سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے دریا ئے جہلم پر وکٹوریہ پل چک نظام پنڈدادنخان کے مقام پر دوسری پری فلڈ موک ایکسرسائزکا انعقا د کیا۔ ان مشقوں کا مقصد سیلاب میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے، ان کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے، فلڈ آپریشن میں استعمال ہونے والے آلات کو چیک کر نے اور اداروں کے درمیان روابط کو بہتر کرنا تھا۔ ان فرضی مشقوں میں اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادنخان اسامہ شیرون نیازی ، ڈسٹرکٹ ڈسزا سٹر کوارڈینیٹر ،ریوینیو ڈیپارٹمنٹ، ریسکیو1122، محکمہ صحت، محکمہ ایجوکیشن، محکمہ لائیو اسٹاک، محکمہ سول ڈیفنس، اری گیشن ڈیپارٹمنٹ، سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ، لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ پولیس، نے حصہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کیمپوں کا معائنہ کیا اور عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد نے ممکنہ سیلاب کے پیش نظر مکمل بریفنگ دی۔