مری(نمائندہ خصوصی)یونین کونسل پوٹھہ مری میں چوری کی وارداتوں اضافہ، متعد بار پولیس کو آ گاہ کرنے کے باوجود جاری یہ سلسلہ نہ تھم سکا،اہلیان علا قہ نے چوری کے واقعات پرعدتحفظ اورسخت تشو یش کااظہار، گزشتہ دن چوراورتعلیم دشمن عناصرنے گرین لینڈ سکول علیوٹ میں نقب زنی سے چور سا ئنس لیب سے قیمتی سامان لے اڑے جبکہ ر یڈفاونڈیشن ہائی سکول سوہی سے بھی تالے توڑ کر طہا ر ت خانوں سے نایاب قسم کے نل اوردیگر سینٹری کا مال اناڑی اور بزدل چور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چوری کرکے فرار ہوگئے،جس سے طلبہ وطا لبا ت اور سٹاف کو رفا حاجت کیلئے شدید مشکلات کا سا منا کرنا پڑا،یاد رہے کہ 31 جنوری 2024 دن 2 بجے بھی چند نامعلوم شرپسندوں نے آتش گیر مادہ چھڑک کر ریڈ فاونڈیشن کالج علیوٹ کو جلا کر ملبہ کا ڈھیر بنادیا تھا، جس سے جہاں لاکھوں کا نقصان تو ہواتھا وہاں طلبہ وطالبات کا قیمتی سامان بھی تیز شعلوں کی نظر ہوکر خاکستر ہوگیاتھا، مستقبل کے معماروں کے ارمانوں کا قتل کیا گیا،چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں خصوصا تعلیمی اداروں اور مسا جدمیں ایسی وارداتوں سے علاقہ میں شدید خوف و ہراس پھیل چکا ہے،پولیس انتظامیہ کی عدم دلچسپی اور موثر اقدامات نہ کئے جانے سے اہلیان علاقہ نے پولیس کے اعلی حکام اوردیگر ذمہ داراداروں سے مطالبہ کیاہے کہ چوری کی وارداتوں کو روکنے کے موثرانتظامات کئے جائیں۔