امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعرات کی شام ہونے والے صدارتی مباحثے میں اپنے حریف ڈونلڈ ٹرمپ کو بھرپور انداز سے لتاڑا اور انہیں سزا یافتہ مجرم قرار دیا۔ موجودہ صدر نے سابق صدر کی قانونی مشکلات کے سبب ان پر کڑی تنقید کی۔ جواب میں ٹرمپ نے بائیڈن کے بیٹے ہنٹر کا موضوع چھیڑ دیا اور اسے مجرم قرار دیا۔مباحثے کے دوران میں اس وقت صورت حال مزید ابتر ہو گئی جب بائیڈن نے ٹرمپ اور خاتون اداکارہ اسٹورمی ڈینئلز کے درمیان تعلقات کا پنڈارا کھول دیا۔ صدر بائیڈن نے الزام عائد کیا کہ ٹرمپ نے فحش فلموں کی اداکارہ سے اس وقت جنسی تعلقات قائم کیے جب ٹرمپ کی اہلیہ حاملہ تھیں۔ بائیڈن نے مزید کہا کہ ٹرمپ کے اخلاق سڑک پر پھرنے والی بلیوں جیسے ہیں۔مباحثے کے دوران میں ایک موقع پر بائیڈن نے ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا "میں اس وقت ایک سزا یافتہ شخص کی جانب دیکھ رہا ہوں"۔بائیڈن نے سینئر جنگجو فوجیوں سے متعلق اپنی انتظامیہ کے اقدامات کا پورے جوش کے ساتھ دفاع کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ "ہماری انتظامیہ کے لوگ سینئر جنگجو فوجیوں کی خاطر جو کچھ کر رہے ہیں وہ تاریخ میں کبھی نہیں ہوا"۔بائیڈن نے ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ " تم بیوقوف ہو ، تم ہارے ہوئے ہو"۔موجودہ صدر نے سابق صدر کے حوالے سے مزید کہا کہ "ان کے دور میں زیادہ بڑی تعداد میں لوگوں کی موت ہوئی اگرچہ ہم نے صورت حال کو بڑی حد تک درست کر لیا ہے۔ ہمارے دور کے مقابلے میں ان کے دور میں زیادہ لوگ فوت ہوئے جب کہ ہم بحران کے بیچ تھے"۔
تم بے وقوف ہو، تم ہارے ہوئے ہو، بائیڈن کی ٹرمپ پر شدید تنقید
Jun 28, 2024 | 13:08