وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو سینیٹ نشست سے نااہل قرار دینے کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو سینیٹ کی نشست سے نااہل قرار دینے کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔درخواست شہری مشکور حسین نے ماہر قانون ندیم سرور ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی، جس میں وفاقی حکومت، وزارت داخلہ، پی سی بی اور محسن نقوی فریق کو بنایا گیا ۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ محسن نقوی چیئرمین پی سی بی کا عہدہ رکھتے ہوئے سینیٹر بننے کے اہل نہیں۔مزید کہا گیا کہ سینیٹ کی نشست کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت محسن نقوی پی سی بی کے چیئرمین تھے، آئین کے  آرٹیکل 63کے تحت محسن نقوی سینیٹر کے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائی کورٹ محسن نقوی کو سینیٹر کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے۔

ای پیپر دی نیشن