بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے ائیر پورٹ کی چھت گرنے سے ایک شخص ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں شدید بارش کے باعث جمعہ کی صبح ائیر پورٹ کی چھت کا ایک حصہ گر گیا جس کے نتیجے میں اب تک ایک شخص کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ چھ افراد زخمی ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔بھارتی سول ایوی ایشن کے مطابق نئی دہلی ائیر پورٹ کے ٹرمینل ون کی چھت موسلا دھار بارش کے باعث گری جس کے بعد متاثرہ ٹرمینل سے فلائٹ آپریشن بند کر دیا گیا ہے اور اس کی بحالی کے لیے متبادل انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ایوی ایشن حکام کے مطابق حادثے کے بعد ٹرمینل ون پر 16 پروازوں کی روانگی اور 12 کی آمد تھی جسے منسوخ کر دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ جمعہ کی صبح نئی دہلی میں موسلا دھار بارش ہوئی جس سے ٹرمینل ون کی چھت کا حصہ گرا اور چھت کا بیم بھی گر پڑا جب کہ حادثے سے پارکنگ میں کھڑی کئی گاڑیاں بھی بری طرح متاثر ہوئیں
شدید بارش سے نئی دہلی ائیر پورٹ کی چھت گر گئی، ایک شخص ہلاک
Jun 28, 2024 | 14:24