ایران میں صدارتی انتخابات ، ووٹنگ کا عمل جاری

Jun 28, 2024 | 14:36

ایران میں صدارتی انتخابات کیلئے صبح 8بجےسے شروع ہونیوالا ووٹنگ کا عمل شام 6 بجے تک جاری رہے گا۔  غیر ملکی میڈیا کے مطابق 6 کروڑ 10 لاکھ افراد ووٹ کاسٹ کرنے  کے اہل ہیں۔ ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہے گا،ووٹرز کی پولنگ سٹیشنز پر موجودگی کے پیش نظر ووٹنگ کا عمل 2گھنٹے بڑھایا جا سکتا ہے، صدارتی انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان دو روز میں کیا جائے گا،کوئی بھی امیدوار 50 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل نہ کرسکا تو انتخابات کا دوسرا مرحلہ ہوگا۔  

ایران کی شوریٰ نگہبان نے انتخابات میں حصہ لینے کےلیے صرف 6 امیدواروں کے ناموں کی منظوری دی تھی،2 امیدوار امیر حسین غازی زادہ ہاشمی اور علی رضا زاکانی آخری وقت پر مقابلے کی دوڑ سے دستبردار ہوچکے ہیں،اب صدارتی انتخابات کیلئے 4 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو رہا ہے، امیدواروں میں سعید جلیلی، محمد باقر قالیباف، مسعود پزیشکیان، مصطفیٰ پور محمدی شامل ہیں۔ ایران میں قبل از وقت انتخابات گزشتہ ماہ صدر ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں انتقال کی وجہ سے ہو رہے ہیں۔  

مزیدخبریں