کویت: پاکستانی کمیونٹی اور ممتاز علماءدین کی راجہ راسد حمید کے قتل کی شدید مذمت

Mar 28, 2009 | 15:24

سفیر یاؤ جنگ
کویت سٹی (نمائندہ خصوصی) کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے پشاور کی جامع مسجد میں جمعہ کی نماز کے دوران خودکش دھماکہ کی شدید مذمت کی ہے۔ کمیونٹی کی اہم شخصیات نے اس موقع پر کویت پاکستانی سفارت خانے پر جاری رہنے والے رنگا رنگ پروگرام پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس المناک گھڑی میں تقریب کو منسوخ کر دینا چاہئے تھا ۔ دریں اثناءپاکستان کے ممتاز عالم دین مولانا ثناءاللہ مدنی اور مولانا حافظ اسحاق زاہد نے دی نیشن اور وقت نیوز کے سینئر رپورٹر راجہ اسد حمید کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔
مزیدخبریں