لاہور(کلچر رپورٹر) اداکار ببوبرال کے بیٹے نبیل جو جناح ہسپتال میں زیر علاج ہیں کے اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرے گی۔ یہ بات مسلم لیگ(ن) شعبہ خواتین کی جوائنٹ سیکرٹری معروف اداکارہ کنول نے نبیل کی عیادت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر نبیل کی والدہ ثوبیہ بھی موجود تھیں یاد رہے کہ نبیل کی والدہ کے مطابق ڈاکٹروں نے خدشہ ظاہر کیا کہ شاید کہنی تک بازو کاٹنا پڑے۔ انہوں نے لوگوں سے اپنے بیٹے یک صحت یابی کے لئے دعا کی اپیل کی ہے۔