”اجتماعی زیادتی“ خاتون کی لاہور پریس کلب کے باہر خودسوزی‘ حالت نازک

لاہور (نامہ نگار) ڈیفنس میں اجتماعی زیادتی کا شکار ہونے والی 24سالہ خاتون نے انصاف نہ ملنے پر لاہور پریس کلب کے باہر خود پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا لی۔ خاتون کو شدید جھلسی حالت میں ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے جبکہ قلعہ گجر سنگھ پولیس نے خاتون کے شوہر اور دیگر رشتے داروں کو اٹھا لیا اور خاتون کے خلاف اقدام خودکشی کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چوہنگ کے رہائشی محمد اسلم کی بیوی صائمہ کو نوکری دینے کے بہانے کالیا نامی شخص نے 18فروری 2010ء کو ڈیفنس یو بلاک کی ایک کوٹھی میں بلایا۔ جہاں کالیا‘ بلال ملک اور ذوالفقار نے صائمہ سے اجتماعی زیادتی کی۔ صائمہ کے شوہر اسلم کے مطابق وہ تھانہ ڈیفنس اے گئے مگر ان کی شنوائی نہ ہوئی اور ملزم بھی ہمیں قتل کی دھمکیاں دے رہے تھے‘ انصاف نہ ملنے پر گذشتہ روز اسلم اور صائمہ نے لاہور پریس کلب کے باہر احتجاج کیا جہاں صائمہ نے خودسوزی کرلی‘ اسے شدید زخمی حالت میں ریسکیو 1122نے گنگارام ہسپتال پہنچایا۔ پولیس تھانہ قلعہ گجر سنگھ نے بھی خاتون کو انصاف کی فراہمی کی بجائے اقدام خودکشی کا مقدمہ درج اور اس کے رشتہ داروں کو گرفتار کرکے اپنی ”کارروائی مکمل کر لی ہے۔ پولیس اہلکار جاوید نے اسلم کا موبائل فون بھی چھین لیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...