لیبیامیں اتحادی افواج کی بمباری سے کئی شہری ہلاک ہوگئےہیں،دوسری جانب باغیوں نے اجدابیہ اورالبریقہ پر دوبارہ قبضے کا دعوٰی کیا ہے

قذافی حکومت کےباغیوں نے بن غازی کے بعد اس کےجنوب میں اجدابیہ اور البریقہ کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ کیا ہے اوراتحادی افواج سے مزید مدد کی درخواست کی ہے۔ جبکہ اتحادی افواج نے لیبیا کے شہر زلتین سمیت مختلف مقامات پر فضائی حملے کئے ہیں جن میں متعدد افراد کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ فرانسیسی فوج کے ترجمان کے مطابق مصراتہ ائرپورٹ پر بمباری سے لیبیا کے پانچ طیارے اور دو ہیلی کاپٹر تباہ ہوگئے۔امریکی فوج کا دعویٰ ہے کہ سولہ ٹام ہاک میزائلوں کے ذرئعے کرنل قذافی کے ٹینکوں، جنگی ہتھیاروں اور تنصیبات کونشانہ بنایا گیا۔ دوسری جانب ایک امریکی اخبار کے مطابق امریکہ اوراس کےاتحادی لیبیا میں قذافی مخالف گروپ کوہتھیار فراہم کرنے پرغورکررہے ہیں ۔ ادھر امریکی صدر کا کہنا ہے کہ لیبیا میں جاری فوجی آپریشن اب محدود ہوگا اورصرف مخصوص اہداف کو نشانہ بنایاجائے گا،انہوں نے کہا کہ آپریشن کے ذریعے لیبیا میں بے شمار لوگوں کی زندگیاں محفوظ بنائی گئی ہیں

ای پیپر دی نیشن