حکومت نے امریکہ میں توہین قرآن پرپارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں قرادداد مذمت لانے کا اعلان کردیا۔

اس بات کا اعلان وزیر داخلہ رحمن ملک نے اسلام آباد میں سعودی عرب کی سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل پرنس بندر بن سلطان سے ملاقات اور ان کو الوداع کرنے کے موقع پر کیا۔ رحمن ملک کا کہنا تھا کہ حکومت نے قرآن پاک کے جلائے جانے کے مسئلے پر شدید احتجاج کیا ہے اور اب پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں قرار داد مذمت بھی لائے جائے گی۔ آنجہانی شہباز بھٹی کے بھائی اور مشیر وزیراعظم ڈاکٹرپال بھٹی سے ملاقات میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مسیحی قیادت کو پوپ بینی ڈکٹ اور امریکی حکام کے پاس بھی بھیجا جائے گا کہ وہ ٹیری جونز کو عہدے سے ہٹانے کے لئے خود آواز بلند کریں۔

ای پیپر دی نیشن