لاہورہائیکورٹ، فہیم اورفیضان کے ورثا کی گمشدگی کیس، پنجاب حکومت کا ان کی موجودگی کے بارے میں لاعلمی کا اظہار ۔

Mar 28, 2011 | 13:52

سفیر یاؤ جنگ
لاہورہائیکورٹ کےجسٹس افتخارحسین چوہدری کی سربراہی میں مقتولین کے لواحقین کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پرسماعت کا آغازہوا تو پنجاب حکومت کے وکیل اسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل ولی محمد نے عدالت کو بتایا کہ ریمنڈ ڈیوس سے صلح کے بعد مقتولین کے ورثا نے دیت کی رقم وصول کی تھی اس کے بعد وہ کہاں گئے، انہیں کچھ معلوم نہیں جبکہ اس حوالے سے حساس ادارے بھی لا علمی کا اظہار کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عدالت سے رہائی کے بعد ریمنڈ ڈیوس کو بیرون ملک بھجوانے کے تمام اقدامات وفاقی حکومت نے کیئے جبکہ ریمنڈ کا اصل پاسپورٹ اب بھی پنجاب حکومت کے پاس ہے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ اس بارے میں وفاقی حکومت سے بھی جواب طلب کیا جائے۔ درخواست گزارمنصف اعوان ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مقتولین کے ورثا راولپنڈی میں ہیں لٰہذا عدالت صوبائی وزیرقانون کو بھی عدالت میں طلب کرے ۔ جس پرعدالت نے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ اورسیکرٹری داخلہ اور ڈپٹی اٹارنی جنرل سے وضاحت طلب کرتے ہوئے مزید سماعت یکم اپریل تک ملتوی کردی ۔
مزیدخبریں