میچ کیلئے کوئی دباؤ نہیں ہے،بھارتی ٹاپ آرڈر بیٹنگ کو نشانہ بناؤں گا۔ فاسٹ باؤلرعُمرگُل

Mar 28, 2011 | 14:07

سفیر یاؤ جنگ
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلرعمر گل بھارت کے شہر موہالی میں پریس کانفرنس کر رہے تھے۔ ا نہوں نے کہا کہ تیس مارچ کوپاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جانے والا سیمی فائنل دونوں ملکوں کے لیے انتہائی اہم ہے اور پاکستانی ٹیم میچ کے لے پوری طرح تیار ہے، کھلاڑی کسی قسم کے دباؤ میں نہیں ہیں۔ عمرگل کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف پاکستانی ٹیم کی کارکردگی ہمیشہ اچھی رہی ہے اوروہ اپنی باؤلنگ سے بھارتی ٹاپ آرڈر کھلاڑیوں کو نشانہ بنانے کا عزم کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیمی فائنل میں شعیب اخترکے کھیلنے سے اُنہیں اعتماد حاصل ہوگا۔ عمرگل کا کہنا تھا کہ بھارت کی بیٹنگ لائن بہتر ہے تو پاکستان کو باؤلنگ میں برتری حاصل ہے۔ دونوں ملکوں کےعوام اپنی ٹیم کی شکست برداشت نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ موہالی کی پچ پر دو سو اسّی تک مجموعی سکور اچھا ثابت ہوگا
مزیدخبریں