بھارت کےشہرموہالی کے پنجاب کرکٹ ایسوسی ایسوسی ایشن سٹیڈیم کے باہر شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد نے پاک بھارت ورلڈکپ سیمی فائنل کی ٹکٹیں نہ ملنے کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے شدید لاٹھی چارج کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ انتظامیہ کے مطابق پی سی اے سٹیڈیم موہالی میں اٹھائیس ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جسے ورلڈ کپ کے پیش نظر تیس ہزار تک بڑھا دیا گیا ہے۔ سیمی فائنل میچ کی صرف چودہ ہزار ٹکٹیں عوام کو فروخت کی جارہی ہیں جبکہ بقیہ ٹکٹیں آئی سی سی کو دی گئی ہیں۔ ٹکٹوں کی کم تعداد اور بلیک میں فروخت کی وجہ سےروایتی حریفوں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کا شوق لوگوں کے لیے محض خواب بن کر رہ گیا ہے۔