کولمبو کے پریماداسا سٹیڈیم میں ہونے والے میچ کیلئے سری لنکن ٹیم کو فیورٹ قرار دیا گیا ہے۔ دونوں ٹیمیں اس ورلڈ کپ میں گروپ مرحلے میں ایک دوسرے کے مدمقابل آچکی ہیں۔ اس میچ میں سری لنکا نے یکطرفہ مقابلے کے بعد ایک سو بارہ رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔ اوپنرز کی ناکامی کے بعد پہلے سنگاکارا اورمہیلا جے وردھنے نے شاندار بیٹنگ کی اورپھر مرلی دھرن ان پر قہر بن کر ٹوٹ پڑے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک تہتر میچز کھیلے گئے ہیں جن میں سے نیوزی لینڈ نے پینتیس اور سری لنکا نے تینتیس میں کامیابی حاصل کی۔ ورلڈ کپ میں سری لنکن اور کیویز ٹیمیں چھ بار ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں اور مقابلہ تین تین سے برابر رہا۔ سری لنکا نے آخری بار انیس سو بانوے میں نیوزی لینڈ سے میچ ہارا تھا۔ پہلے سیمی فائنل کے بارے میں کیوی ہیڈ کوچ جان رائٹ پر امید ہیں کہ ان کی ٹیم اس مرتبہ کامیابی حاصل کرکے پہلی بار فائنل کیلئے کوالیفائی کر لے گی۔ کیوی ٹیم اس سے پہلے پانچ مرتبہ
سیمی فائنل تو ضرور کھیلی لیکن بدقسمتی سے فائنل تک رسائی حاصل نہ کر سکی۔ دوسری طرف سری لنکن ٹیم کے کپتان کمار سنگارا کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم انیس سو چھیانوے اور دو ہزارسات کی طرح ایک مرتبہ پھر فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوجائیگی۔