سپریم کورٹ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی جلد بحالی کے لئے اقدامات تیزکرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ کیرتھرکینال سمیت تمام نہروں کی مرمت پندرہ اپریل تک مکمل کی جائے۔

Mar 28, 2011 | 22:32

سفیر یاؤ جنگ
جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں جسٹس سائرعلی اور جسٹس غلام ربانی پرمشتمل تین رکنی بینچ نے حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ اس دوران عدالت کے حکم پر بنائے گئے فلڈ کمیشن کی عبوری رپورٹ بھی پیش کی گئی جس میں بتایا گیا تھا کہ سیلاب کی تباہ کاریاں بڑے پیمانے پر ہیں اوران کے نتیجہ میں ہونے والے نقصانات ناقابل بیان ہیں۔ عدالت نے حکم دیا کہ سندھ اوربلوچستان کی حکومتیں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو قابل کاشت بنانے کے لئے فوری اقدامات کریں تاکہ کاشت کار خریف کی فصل بروقت کاشت کرسکیں۔ عدالت نے کیرتھرکینال اوردیگر نہروں کی مرمت کا کام پندرہ اپریل تک مکمل کرنے کا بھی حکم دیا۔
مزیدخبریں