ملکی سٹاک مارکیٹوں میں کاروباری ہفتے کے آغاز پرملا جلا رجحان رہا اورکے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس گیارہ ہزار چھ سو پوائنٹس کی سطح عبورنہ کرسکا۔

Mar 28, 2011 | 22:37

سفیر یاؤ جنگ
کراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کا آغاز منفی انداز میں ہوا تاہم فرٹیلائزر اور سیکیورٹیزسکرپٹس میں سرمایہ کاری مارکیٹ کو مندی سے نکال کر مثبت زون میں لے آئی۔ کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس بائیس پوائنٹس اضافے کے بعد گیارہ ہزارپانچ سو چوہتر پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں سات کروڑ پینتیس لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جبکہ ریفائنریز، آئل اینڈ گیس اور بینکوں کے شیئرز میں محدود سرگرمیوں نے مارکیٹ کو رینج باؤنڈ رکھا۔ مارکیٹ میں ایک سو نواسی کمپنیاں کا کاروبار ہوا جن میں سے ایک سو اڑتالیس کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ دوسری طرف لاہور سٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی، مارکیٹ میں کل سو کمپنیوں کا کاروبار ہوا جن میں ستائیس کمپنیوں کے حصص میں کمی اوراڑتالیس کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ مارکیٹ انڈیکس بائیس اعشاریہ چون پوائینٹس کے اضافے کے ساتھ تین ہزار دو سوانسٹھ پوائنٹس پربند ہوا۔
مزیدخبریں