سٹیٹ بینک نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے بینکوں اور مالیاتی اداروں کو چار روز کے لیے پینتیس ارب روپے فراہم کردیےہیں۔مرکزی بینک نے یہ رقم تیرہ اعشاریہ صفر نو فیصد شرح سود پر فراہم کی۔ بینکوں کی جانب سے سٹیٹ بینک کو ترپن ارب پچہتر کروڑ روپے کے ٹی بلز فروخت کے لیے پیش کیے گئےتھےجبکہ یہ اوپن مارکیٹ آپریشن بینکاری نظام میں سرمائے کو متوازن رکھنے کے لیے کیا گیا ہے