بلوچستان کے حوالے سے کانگريس ميں جمع کرائی گئی قرارداد پر انہيں بارہ اراکان کی حمايت حاصل ہوچکی ہے. ڈانا روہرابيکر

Mar 28, 2012 | 09:05

سفیر یاؤ جنگ
واشنگٹن ميں پريس کانفرنس کے دوران امريکی رکن کانگريس ڈانا روہرا بيکرنے الزام لگايا کہ پاکستان طالبان کو سپورٹ کررہاتھا جو امريکہ اور اس کی آزادی کے دشمن ہيں.امریکہ ماضی ميں پاکستان کا بہترين دوست تھا ليکن پاکستان نے امريکہ دشمنی کا فيصلہ کيا .ڈانا بيکر نے الزام لگايا کہ افغان روس جنگ ميں بھی پاکستان نے امريکہ کے دشمنوں کی مالی مدد کی جبکہ چين کے ساتھ بھی پاکستان کے امريکہ مخالف تعلقات ہيں۔ان کا کہنا تھا کہ دنيا بھر ميں جہاں کہيں بھی آزادی کی تحريکيں چل رہی ہيں امریکہ ان کی حمايت کرتا ہے.کشمير کی آزادی کی تحريک کے بارے ميں ان کا کہنا تھا کہ کشميريوں کو ان کا حق خود اراديت ملنا چاہيئے ، ڈانا بيکر نے کہا کہ بلوچستان میں لوگوں کا قتل عام ہورہا ہےجبکہ بلوچستان کے حوالے سے کانگريس ميں جمع کرائی گئی قرارداد پر انہيں بارہ اراکين کانگريس کی حمايت حاصل ہوچکی ہے.
مزیدخبریں