مسلم لیگ نون کے صدرمیاں نوازشریف سے مسلم لیگ قاف کے رہنما امیر مقام کی رائیونڈ میں ملاقات، جلد نون لیگ میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

رائيونڈ ميں ہونيوالی ملاقات ميں امير مقام نے نوازشريف کی پاليسيوں پراعتماد کااظہار کيا.ملاقات ميں شہبازشريف،ظفراقبال جھگڑا،مہتاب عباسی ،پيرصابرشاہ سميت ديگررہنما بھی شريک تھے. مسلم ليگ نون کے اعلاميہ کے مطابق امير مقام جلد اپنے ساتھيوں کے ہمراہ مسلم ليگ نون ميں شموليت کااعلان کريں گے.امير مقام نون لیگ ميں شموليت کااعلان پشاور ميں پريس کانفرنس کے دوران کريں گے.

ای پیپر دی نیشن