امریکہ کا سپر پاور کے طور پر کردار ختم ہو رہا ہے:سید مواحد حسین

Mar 28, 2012

سفیر یاؤ جنگ
لاہور (سپیشل رپورٹر) امریکہ کا سپر پاور کے طور پر کردار ختم ہو رہا ہے جس کی وجہ سے اسرائیل پریشان ہے کیونکہ عرب ورلڈ میں جو جمہوریت آرہی ہے وہ مغرب کے زیر اثر نہیں ہوگی اس کے لئے پاکستان کو نئے حالات میں ایک مکمل ہوم ورک کے ساتھ اپنے اہداف بنانے چاہئیں۔یہ باتیں اٹارنی ایٹ لاءممبر یو ایس سپریم کورٹ مواحد حسین شاہ نے حمید نظامی پریس انسٹی ٹیوٹ میں عربوں کی بیداری کی لہر اور عالمی میڈیا کے موضوع پر لیکچر دیتے ہوئے کہیں۔ اس موقع پر پروگرام کی نظامت کے فرائض ابصار عبدالعلی نے اد ا کئے جبکہ جس پینل نے سوالات جوابات میں حصہ لیا اس میں فرخ سہیل گوئندی، عارفہ صبح خان، آمنہ الفت ایم پی اے، تاثیر مصطفے، اکمل اویسی شامل تھے۔ پروگرام میں صدارت کے فرائض ڈاکٹر احسن اختر ناز ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف کمیونیکشن سٹڈیز نے ادا کئے۔ سید مواحد حسین نے خطاب کر تے ہوئے کہا ایران کو نیوکلئیر ایشو پر پریشر میں نہیں لایا جا رہا ہے اس کی اصل وجہ یہ ہے کہ وہ حماس کی سپورٹ کر رہا ہے۔احسن اختر ناز نے کہا مسلم ممالک میں اچھی لیڈر شپ کوامرےکہ مروا دیتا ہے۔
مزیدخبریں