”ملک بچانے آیا ہوں“

Mar 28, 2013

مراسلات

مکرمی! پاکستان بچانے آیا ہوں یہ بات وہی شخص کہہ رہا جس نے کہا تھا پاکستانی عوام100روپے کلو آٹا خرید سکتے ہیں ۔اگرپاکستانی عوام 100روپے کلو آٹا خرید کر بھی پاکستان سے بھاگتے نہیں تو کیا وہ پاکستان بچا نہیں سکتے ؟عوام بھوکے پیاسے ہونے کے باوجود کہتے ہیں پاکستان میری جان ،پاکستان میری آن،شان اور مان اور حکمران عوام کا گوشت کھا کرپیٹ بھرنے کے بعد بیرون ملک مزے کرتے ہیں اورپھر کہتے ہیں ملک بچانے آیا ہوں ،کیا ملک صرف الیکشن کے دنوں بچایا جاسکتا ہے جو الیکشن کا اعلان ہوتے ہی اقتدارحاصل کرنے آیا ہوں کہنے کی بجائے ملک بچانے آیا ہوں کہہ رہے ہو؟ اپنے جسم پر ہروقت بلٹ پروف جیکٹ پہننے والا پاکستان بچائے گا؟قارئین محترم کوئی کہتا ہے نیا پاکستان بنائیں گے،کوئی کہتا ہے پاکستان بنایا تھا اب پاکستان بچائیں گے ،کوئی کہتا ہے پاکستان بچانے آیا ہوں ،اگر کسی کے پاس میرے سوال کا جواب ہوتو ضروردے ۔کیا پاکستان کاغذکی کشتی ہے ؟جوکوئی نئی بنانے کی بات کررہا ہے،کوئی بچانے کی بات کررہا ہے ۔وہی لوگ جوپچھلے 65سالوں سے پاکستان کے وجود کو نوچ رہے ہیں ،جوپاکستان کو مشکلات میں ڈالنے کے ذمہ دار ہیں۔الیکشن آتے ہی وہی عوام کو بے وقوف بنانے کے لیے پاکستان بچانے کی بات کرتے ہیں۔میاں نواز شریف نے معاشی دھماکہ کرنے کی بات کی ہے ،ان کو بھی معاشی دھماکہ الیکشن کے موقع پر یاد آیا ۔(امتیازعلی شاکر:کاہنہ نولاہور)

مزیدخبریں