چترال میں جشن بہاراں کے آغاز پر رنگا رنگ میلے کا انعقاد

چترال (این این آئی)چترال میں جشن بہاراں کے آغاز پر رنگا رنگ میلے کا انعقاد کیا گیا، میلے میں بوڑھے اور نوجوانوں کے رقص نے سماں باندھ دیا۔پہاڑوں کے دامن میں گھری خوبصورت وادی کاری میں جشن بہاراں کا میلہ منعقد کیا گیا۔ موسیقی کی دھن پر بوڑھے اور نوجوانوں کے روایتی رقص نے ہر طرف سحر طاری کئے رکھا۔ مقامی فنکاروں نے ثقافتی شو میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا جس سے ہر چھوٹا بڑا محظوظ ہوا۔ میلے میں سینگور اور کاری کی ٹیموں کے درمیان رسہ کشی کے علاوہ ریس، سائیکل ریس اور دیگر روایتی کھیل بھی پیش کئے گئے۔ پیرا گلائیڈر نے گلائیڈنگ کے کرتب بھی دکھائے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...