لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف نغمہ نگار اور نوائے وقت کے کالم نگار ریاض الرحمن ساغر شیخ زید ہسپتال کے میڈیکل وارڈ میں زیرعلاج ہیں۔ دو روز قبل شوگر اور بلڈپریشر زیادہ ہو جانے کی وجہ سے ان کی طبیعت زیادہ خراب ہو گئی جس پر انہیں ہسپتال داخل کرا دیا گیا جہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے، اب ان کی طبیعت بہتر ہے۔ ان کے اہلخانہ نے ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔