حکومت بدلتے ہی سپورٹس بورڈ پنجاب کے دفاترز سے ناموں کی تختیاں تبدیل

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب حکومت کے تبدیل ہوتے ہی سپورٹس بورڈ پنجاب کے دفاترز سے سیاسی افراد کے ناموں کی تختیاں کو اتار دیا گیا ہے۔ سپورٹس پنجاب میں حمزہ شہباز شریف جو کہ چیئرمین بورڈ بھی تھے کے علاوہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی رانا مشہود جنہیں سپورٹس فیسٹیول کے لئے چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی بنایا گیا تھا، کو سپورٹس بورڈ میں باقاعدہ کمروں کے ساتھ سٹاف بھی مہیا گیا تھا۔ گذشتہ روز پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ مقرر ہونے کے فوری بعد سپورٹس بورڈ پنجاب کے عملہ نے سیاسی افراد کے ناموں کی تختیاں اتار کر کمروں کو ایک مرتبہ پھر تالا بند کر دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...