میامی(اے پی پی) سرینا ولیمز اور اگنیسکا راڈوانسکامیامی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ لی نا کوارٹر فائنل میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ امریکہ میں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں امریکہ کی نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چین کی لی نا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 7-6 (7-5) سے ہرا کر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں پولینڈ کی اگنیسکا راڈوانسکا نے بیلجیئم کی کرسٹن فلپکینزکے ہاتھوں پہلے سیٹ میں 4-6 کی شکست کے باوجود انکو اگلے دونوں سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-2 سے ہرا کر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ انگلینڈ کے اینڈی مرے، سپین کے ڈیوڈ فیرر اور جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈوچ میامی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے جبکہ سربیا کے نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ ، فرانس کے جوویلفرائیڈ تسونگا اور سربیا کے جانکو ٹپساروچ چوتھے رواﺅنڈ میں ہرا کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔چوتھے راﺅنڈ میں جرمنی کے ٹومی ہاس نے سربیا کے ٹاپ سیڈڈ نوویک جوکووچ کو سٹریٹ سیٹسں میں 6-2 اور 6-4 سے ہرا کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔ انگلینڈ کے اولمپکس چیمپئن اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈ اینڈی مرے نے اٹلی کے اینڈرس سیپی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-4 سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا۔ سپین کے تھرڈ سیڈ ڈیوڈ فیرر نے جاپان کے کی نیشیکوری کو 6-4 اور 6-2 سے ہرا دیا۔ جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈوچ نے امریکہ کے ثام قیوری کو بآسانی 6-1 اور6-1 سے شکست دی۔ کروشیا کے مارین کلک نے فرانس کے جوویلفرائیڈ تسونگا کو 7-5 اور 7-6(7-4) سے مات دی۔ چوتھے راﺅنڈ کے دیگر میچوں میں فرانس کے جائلز سیمون، فرانس کے رچرڈ گیسکٹ اور آسٹریا کے جرگن ملزرکو ہرا دیا۔