ڈومسٹک کرکٹ ٹھیک کی جائے: حفیظ‘ مشکل ٹورز میں پریکٹس میچز زیادہ ہونے چاہئے: شعیب ملک

لاہور (سپورٹس رپورٹر) قومی ٹونٹی ٹونٹی کر کٹ ٹیم کے کپتان محمد حفیظ نے ڈومیسٹک کر کٹ کے ڈھانچے میں بہتری کی ضرروت پر زور دیا ہے جبکہ سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے ٹورز کے لئے ٹیم کو وقت سے پہلے وہاں بھجواکر زیادہ پریکٹس میچوں کا اہتمام کر نا چاہئے۔ گذشتہ روز قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹونٹی ٹونٹی کپتان محمد حفیظ نے دبے لفظوں میں پاکستان کے ڈومیسٹک کرکٹ سٹرکچر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس میں بہتری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں مقابلے کا رجحان پیدا کئے بغیر پاکستان کرکٹ میں بہتری نہیں لائی جا سکتی۔ ڈومیسٹک کر کٹ جتنی مشکل ہو گی اتنے ہی کوالٹی کھلاڑی سامنے آئیں گے۔ جنوبی افریقہ میں ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد قومی ٹیم نے اچھا کم بیک کیا تاہم کچھ غلطیاں ہوئیں جن کے باعث ون ڈے سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ محمد حفیظ نے کہاکہ میرے علم میں نہیں ہے کہ لاہور کی نمائندگی کرنے سے یہاں کے کرکٹ آرگنائزرز میں کوئی تشویش پائی جاتی ہے جہاں تک عبدالرزاق کے لاہور کی نمائندگی نہ کر نے کی بات ہے تو وہ ملک سے باہر ہونے کی وجہ سے نہیں کھیل رہے۔ سابق کپتان شعیب ملک نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل آئرلینڈ اور سکاٹ لینڈ میں میچز کھیلنے سے ٹیم کو وہاں کی کنڈیشن سے ہم آہنگ ہونے میں مدد ملے گی۔ مستقبل میں بورڈ کو آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ جیسے مشکل ٹورز میں ٹیم کو وقت سے پہلے وہاں بھجوانے کی کوشش کرنا ہو گی تاکہ ٹیم کو زیادہ پریکٹس میچز مل سکیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...