افغانستان میں نیٹو کا آپریشن‘ 4 بچوں سمیت 5 جاں بحق‘ صوبہ لوگر میں 24 طالبان شہید 40 گرفتار کرنیکا دعویٰ

کابل (رائٹرز) افغان صوبے لوگر میں رات کے وقت نیٹو فورسز کے آپریشن میں چار بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔ ادھر سیجوند میں آپریشن کے دوران 23طالبان شہید اور 26 کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔اے پی اے کے مطابق اتحادی فورسز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مشرقی صوبہ لوگر میں آپریشن کے دوران کم از کم 24 طالبان شہید اور 26 زخمی ہوئے ہیں۔ صوبائی سکیورٹی چیف راہیس خان کا کہنا تھا کہ یہ آپریشن ساجاوان گاﺅں اور اس کے گردونواح میں کیا گیا جس میں 40 سے زائد طالبان کو گرفتار کر لیا۔ طالبان نے کہاان کے 12 ساتھی مارے گئے ہیں ۔ دوسری جانب صوبہ بدخشاں میں طالبان اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ میں 2 پولیس اہلکار اور 10 طالبان ہلاک ہوئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...