لاہور (خبرنگار) سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے سینیر وائس چیئرمین سید یوسف رضا گیلا نی نے گذشتہ روز بلوچستان نیشنل پارٹی کے آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے جمہوری قوتوں کی فتح ہوئی ہے۔ بی این پی کا فیصلہ جمہوریت اور وفاق پاکستان کے لئے خوش آئند ہے جسے ملک بھر کی سیاسی قیادت کو سراہنا چاہئے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پی پی پی کی حکومت نے بلوچ عوام کے لئے آغاز حقوق کے بلوچستان کا اعلان، آغاز حقوق بلوچستان پیکج دیا۔