پشاور (این این آئی) باچاخان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے جعلی ویزے پر دبئی جانے والے 2 مسافروں کو حراست میں لے لیا گیا۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق سیالکوٹ کے انیل مسیح اور آصف فیضان نامی اشخاص کو ایف آئی اے حکام نے حراست میں لیا ہے جن کے قبضے سے جعلی ویزے، اسناد اور دیگر جعلی دستاویزات برآمد ہوئے۔
پشاور، جعلی ویزے پر دبئی جانیوالے 2 افراد ائر پورٹ پر گرفتار
Mar 28, 2013