ملک اسرار حسین ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ سندھ مقرر

کراچی (این این آئی) حکومت سندھ نے گریڈ 21 کے افسر ملک اسرار حسین کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ مقرر کیاہے۔ اس ضمن میں بدھ کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ ملک اسرار حسین قبل ازیں چیف منسٹر انسپکشن ٹیم کے چیئرمین تھے۔ واضح رہے کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ وسیم احمد نے پانچ دن قبل اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن