اسلام آباد (آن لائن) پروےز مشرف کے خلاف آئےن کی پامالی کی درخواست کی سماعت چےف جسٹس کی سربراہی مےں 3 رکنی بنچ آج جمعرات کو کرے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق مولوی اقبال حےدر نے 2010ءمےں آئےن پامال کرنے پر پروےز مشرف کے خلاف آرٹےکل 6 کے تحت کارروائی کے لئے درخواست دائر کی تھی جس کے بعد اکتوبر 2010ءمےں سندھ ہائی کورٹ نے پروےز مشرف کو غداری کا مرتکب قرار دےا تھا، سپرےم کورٹ نے آرٹےکل 6 کے تحت کارروائی کی درخواست کی سماعت مقرر کر دی ہے اور چےف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی مےں 3 رکنی بنچ آج اس درخواست کی سماعت کرے گا۔
آئین کی پامالی، مشرف کےخلاف غداری کے مقدمہ کی سماعت آج ہو گی
Mar 28, 2013