سرینگر(آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کے نزدیک راجوری سیکٹر میں ایک نوجوان کو درانداز قرار دے کر شہید کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ گذشتہ شب پاکستانی دراندازوں کے ایک گروپ نے لائن آف کنٹرول عبور کرنے کی کوشش کی۔ ایل او سی کے پار مشکوک نقل و حرکت پر فوج کو الرٹ کیا گیا اور دراندازوں کے ایک گروپ کو للکارا۔ دفاعی ترجمان کے مطابق فوج کی جانب سے للکارنے کے بعد گروپ نے واپس بھاگنے کی کوشش کی تاہم فوج کی فائرنگ سے ایک درانداز مارا گیا جبکہ دیگر چھ درانداز فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
کنٹرول لائن: بھارتی فوج کی کارروائی، نوجوان شہید، دراندازی کی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ
Mar 28, 2013