لاہور (خبرنگار) پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ نجم سیٹھی 2بچوں کے والد ہیں۔ ان کے بیٹے علی سیٹھی نے 2007ءمیں ہاورڈ یونیورسٹی سے گریجوایشن کی۔ علی سیٹھی کا ایک ناول ”دی وش میکر“ انگلش، ڈچ، جرمن، اطالوی اور دیگر زبانوں میں شائع ہو چکا ہے۔ بیٹی میرا سیٹھی امریکہ ویلسلے کالج سے آنرز کے ساتھ گریجوایٹ ہیں اور نیویارک میں ”دی وال سٹریٹ جرنل“ میں اسسٹنٹ بکس ایڈیٹر کے فرائض سرانجام دیتی رہی ہیں۔ نجم سیٹھی 1999ءمیں فاروق لغاری کی نگران کابینہ میں وزیر رہ چکے ہیں۔ انہوں نے کیمبرج یونیورسٹی سے اقتصادیات میں ماسٹرز کی ڈگری لی۔ گورنمنٹ کالج لاہور سے گریجوایشن کی۔ 1948ءمیں چنیوٹ میں پیدا ہوئے۔ 1999ءمیں سی پی انٹرنیشنل پریس فریڈم ایوارڈ اور 2009ءمیں گولڈن پین آف انٹرنیشنل فریڈم ایوارڈ دیا گیا۔
نجم سیٹھی دو بچوں کے باپ ہیں‘99ءمیں لغاری دور میں نگران وزیر رہ چکے ہیں
Mar 28, 2013