نوازشریف کے این اے 120 سے الیکشن لڑنے کی تصدیق، کارکنوں کے نوافل، ایبٹ آباد سے بھی لڑیں گے

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف کے قومی اسمبلی کے حلقے 120لاہور سے الیکشن لڑنے کی تصدیق ہوتے ہی حلقہ کے مسلم لیگی کارکنوں نے شکرانے کے نفل ادا کئے اور مٹھائی تقسیم کی۔ مسلم لیگی کارکن عثمان تنویر بٹ، ملک محمود الحسن، خواجہ محمود ریاض، ماجد ظہور کی قیادت میں گلی کوچوں میں نکل آئے اور نوازشریف کے حق میں زبردست نعرے بازی کی۔علاوہ ازیں محمد نوازشریف قومی اسمبلی کے حلقہ 18 ایبٹ آباد سے بھی الیکشن لڑیں گے۔ الیکشن 2008ءمیں وہاں سے کامیاب ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے اپنے والد کی روایت پر عمل پیرا ہو کر مسلم لیگ (ن) کے صدر کو اپنے حلقہ انتخاب سے الیکشن لڑنے کی پیشکش کر دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...