ٹھٹھہ (نوائے وقت رپورٹ/ آئی این پی) صدر زرداری کے منہ بولے بھائی اویس مظفر ٹپی نے پی ایس 88 گھوڑا باری سے الیکشن لڑنے کے لئے اپنے وکیل کے ذریعے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسر کو بھیج دیے۔ ریٹرننگ افسر نے کاغذات نامزدگی وصول کرنے سے انکار کر دیا۔ ریٹرننگ افسر سلیم رضا بلوچ نے کہا ہے کہ 4بجے فارم وصول کرنے کا وقت ختم ہو چکا ہے۔ الیکشن کمشن سے رابطے کے بعد فارم وصول کرنے کا فیصلہ کروں گا۔