سانگلاہل (نمائندہ نوائے وقت) قومی اسمبلی حلقہ 135اور صوبائی حلقہ170سے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے2 خواجہ سرا بھی میدان میں کود پڑے، این اے135کیلئے میاں پروین اور پی پی170کیلئے کوثر ملک نے مقامی ریٹرننگ آفیسر محمد شبیر حسین کی عدالت سے خود پیش ہوکر کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے، خواجہ سرا آج خواجہ سراﺅں کے بہت بڑے جلوس کی شکل میں مقامی ریٹرننگ آفیسر کی عدالت میں کاغذات نامزدگی داخل کرا دینگے،کوثر ملک نے صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہاکہ ہم کسی سے کم نہیں، ملکی سیاست میں ہمارا بھی ہمیشہ سے مثبت کردار رہا ہے مگر اسمبلیوں میں ہماری نمائندگی نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دیتا۔
سانگلہ ہل کے 2خواجہ سرا بھی سیاست کے میدان میں کود پڑے، آج ساتھیوں کے ساتھ کاغذات نامزدگی جمع کرائینگے
Mar 28, 2013