سری نگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمےر مےں نام نہاد اسمبلی مےں کٹھ پتلی وزےر اعلٰی عمر عبداللہ کے الحاق سے متعلق بےان پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بزرگ کشمےری رہنما سےد علی گےلانی نے اسے محض اےک انتخابی نعرہ قرار دےا ہے۔ علی گیلانی نے سرےنگر سے جاری اےک بےان مےں کہا کہ اگر عمر عبداللہ 1947 کے نام نہاد معاہدے کو تارےخی پس منظر مےں دےکھےں گے تو وہ وزارت اعلیٰ کی کرسی پر نہےں بےٹھےں گے ،جب بھی انتخابات نزدےک آتے ہےں ، بھارت نواز پارٹےاں اپنا موقف تبدےل کرتی ہےںاور نئی دہلی کے کشمےرےوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر سےنہ کوبی کا ڈرامہ رچاتی ہےں ۔ انہوں نے کہا کہ عمر عبداللہ کا الحاق سے متعلق بےان اسی کھےل کا حصہ ہے۔