واشنگٹن (اے پی پی) وائٹ ہاﺅس نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے عمان میں جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقات میں علاقائی سلامتی اور افغانستان میں مصالحتی عمل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ وائٹ ہاﺅس کے پریس سیکرٹری جے کار نی نے کہا ہے کہ جان کیری اور پاکستان کے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے عشائیے کے موقع پر دو طرفہ سیکورٹی کے معاملات سمیت دہشت گردی کے خلاف جنگ افغانستان میں مصالحتی عمل اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ افغان صدر حامد کرزئی کے ساتھ ہمارے نہایت اہم تعلقات ہیں ۔
کیانی اور کیری میں علاقائی سلامتی، افغانستان میں مصالحتی عمل پر بات ہوئی:وائٹ ہاﺅس
Mar 28, 2013