اسلا م آباد((آن لائن)چیئرپرسن پاکستان تحریک مساوات اور معروف فلم سٹار مسرت شاہین نے کہا ہے کہ وہ انتخابات میں مولانا فضل الرحمان اور ڈپٹی سپیکر فیصل کریم کنڈی کے مدمقابل کامیابی حاصل کرینگی۔گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ مولانا فضل الرحمان کے مخالف نہیں بلکہ وہ مردوں کے معاشرے میں عورتوں کے حقوق کی بحالی کے لئے انتخاب لڑرہی ہیں۔انہوںنے کہا کہ وہ مولانا فضل الرحمن اور فیصل کریم کنڈی نے عوام کے نام پر سیاست ضرور کی لیکن ان کے حقوق کیلئے کچھ نہیں کیا۔ مولانا فضل الرحمان پچھلے پانچ سالوں کے دوران اپنے علاقے میں نہیں گئے وہ عوام کو صرف ٹی وی پروگراموں میں ہی دکھائی دیتے رہے۔ انہیںغریبوں کے مسائل کی بجائے صرف اپنے وسائل میں اضافہ کرنے کی فکر ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ انتخابات میں جیتنے کیلئے پر امید ہیں ۔