افغانیوں و دیگر غیرملکیوں کو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے اجرا کی روک تھام اور تصدیق کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم قائم

اسلام آباد (آئی این پی) افغانیوں و دیگر غیرملکیوں کو قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے اجراءکی تحقیقات‘ آئندہ کیلئے روک تھام کو یقینی بنانے اور تصدیق کے طریقہ کار کی بہتری کی تجاویز کی تیاری کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ ذرائع کے مطابق سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی ہدایت پر صوبہ خیبر پی کے کے اے آئی جی سپیشل برانچ نے افغانیوں اور دیگر غیر ملکیوں کو قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے اجراءکی روک تھام کو یقینی بنانے اور ان کی تصدیق کے طریقہ کار کی بہتری کے میکنزم کی تجاویز کی تیاری کیلئے اعلی سطحی ٹیم تشکیل دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...