نگران وزیراعظم کو حلقہ بندیاں کرانے اور نوٹیفکیشن واپس لینے کا اختیار نہیں: خورشید شاہ

Mar 28, 2013

سکھر (ثناءنیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے نگراں وزیر اعظم کو نئی حلقہ بندیاں کرانے اور حلقہ بندیوں کے نوٹیفیکیشن واپس لینے کا اختیار نہیں ہے فیصلہ سپریم کورٹ نے دیا ہے ۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمشن آزاد اور خودمختار ہے نگراں وزیراعظم پرکمیشن نے واضح فیصلہ دیا۔ ایڈجسٹمنٹ آخری وقت تک چلتا ہے۔ ان کا کہنا تھا ملک کو اس وقت دہشت گردی کا سامنا ہے الیکشن کے دوران دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر انتخابی مہم پر بہت فرق پڑے گا لوگوں کی جان کا تحفظ اولین ترجیح ہے اس لئے خود عوام کے پاس ان کے گھروں تک جائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ناراض کارکنوں کو جلد منالیں گے۔

مزیدخبریں